بھارت میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

میانمار کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ فائل فوٹو میانمار کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

میانمار کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران بھارتی ایئرپورٹ کے رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میانمار کا فوجی طیارہ بھارتی ریاست میزورم کے مرکزی ہوائی اڈے لینگپوئی کے رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

یہ طیارہ اُن آخری 92 فوجیوں کو لینے بھارت پہنچا تھا جو مارشل لا کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والے گروپ سے لڑتے ہوئے سرحد پار کرکے بھارت آگئے تھے۔

میانمار کا چینی ساختہ شانکسی Y-8 ٹربو پروپ طیارہ بھارتی ایئرپورٹ کے پر درست طریقے سے لینڈنگ نہ کرسکا اور ٹریک سے آگے نکل کر کھیت میں جا گرا جس سے طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

ایئرپورٹ کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طیارہ حادثے میں عملے کے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میانمار کی فوجی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

یاد رہے کہ میانمار میں مارشل لا حکومت کی مخالف اور علیحدگی پسند مسلح جماعت اراکان آرمی نے بھارتی سرحد کے نزدیک ایک بڑے قصبے پیلتوا اور 6 فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

جس کے باعث میانمار کے 292 سے زائد فوجی جانیں بچانے کے لیے بھارت میں داخل ہوگئے تھے جن میں سے 92 فوجیوں پر مشتمل آخری دستے کو لینے ہی یہ طیارہ بھارت پہنچا تھا۔

قبل ازیں 2021 میں بھی میانمار کا ایک فوجی طیارہ وسطی قصبے میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 12 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store