دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب ہونے پر خاتون نے ہنگامی لینڈنگ کرکے سب کی جان بچالی

  • اپ ڈیٹ:
دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب ہونے پر خاتون نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سب کی جان بچالی اسکرین گریب دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب ہونے پر خاتون نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سب کی جان بچالی

امریکی ریاست میسا چوسٹس میں دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت بگڑنے پر 68 سالہ بہادر مسافر خاتون نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرکے دیگر تمام مسافروں کی جان بچالی۔

یہ واقعہ میسا چوسٹس کے جزیرے مارتھاز وِن یارڈ میں پیش آیا جہاں 79 سالہ پائلٹ کی حالت غیر ہوئی تو خاتون نے فوراً فیصلہ کیا کہ وہ جہاز کا کنٹرول سنبھالیں گی۔

میسا چوسٹس پولیس کے مطابق جب طیارہ منزل کے قریب پہنچا تو پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ جہاز اڑانے کے قابل نہیں رہا تاہم خاتون مسافر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے باعث طیارے کا بایاں بازو درمیان سے ٹوٹ گیا تاہم مسافر محفوظ رہے جب کہ پائلٹ کو تشویشناک حالت میں بوسٹن کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جن خاتون نے طیارہ لینڈ کیا انہیں اس کا بالکل تجربہ نہیں تھا، انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد وہ صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گئیں۔

install suchtv android app on google app store