دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ مسلسل تیز، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موجود

  • اپ ڈیٹ:
دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ مسلسل تیز فائل فوٹو دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ مسلسل تیز

دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت تیز ، سطح اور بھی بلند ہوگئی۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، سیول ڈیفنس کی ٹیمیں موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق راوی میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔ راوی کنارے موجود آبادیوں کا محفوظ مقامات کی جانب انخلا جاری ہے۔

اگلے 10 سے 12 گھنٹے میں سیلابی ریلے کی شاہدرہ کے مقام پرآمد متوقع ہے۔ گزشتہ رات بھی پانی کا ایک ریلا پہنچا تھا،جسکی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو، سیول ڈیفنس کی ٹیمیں موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق راوی میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے۔ راوی کنارے موجود آبادیوں کا محفوظ مقامات کی جانب انخلا جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی آبی جارحیت کے بعد دریائے چناب میں سیلابی پانی کا ریلا چنیوٹ کے مقام سے گزررہا ہے ۔جہاں پانی کی سطح ایک لاکھ 62 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ مال ، صحت ، لائیو اسٹاک سمیت متعلقہ محکموں کے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے۔ضلع بھرمیں ممکنہ سیلاب سے بچاؤکے لئے ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

انتظامیہ نے درجنوں دیہاتوں کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم دیدیا۔ڈپٹی کمشنر اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے دریائی علاقوں اورفلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔

install suchtv android app on google app store