33 ہزار سے زائد تارکین وطن کے اقامے منسوخ, کویتی حکام نے اہم اعلان کر دیا

اقامہ فائل فوٹو اقامہ

کویت نے رہائشی اقاموں کی میعاد ختم ہونے پر 33 ہزار سے زائد تارکین وطن کے اقامے منسوخ کر دیے۔

وزارت افرادی قوت نے ایسے 33 ہزار 400 تارکین وطن کے ورک پرمٹ منسوخ کر دیے ہیں جن کے رہائشی اقامے بیرون ملک پھنس جانے کی وجہ سے ختم ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر اتھارٹی کی ترجمان اسیل المزید نے بتایا کہ اس منسوخی میں میعاد ختم ہونے والے ایسے لائسنس اور فائلیں ہیں جن کی میعاد ایک سال قبل ختم ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام پرانی فائلیں جن میں کوئی خاص ملازمت نہیں ہے اور میعاد ختم ہونے والے لائسنس اور کام کرنے کے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں اور آجر نے ان کو منسوخ کرنے کے لیے درخواست نہیں دی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اتھارٹی نے نیا خودکار نظام شروع کیا ہے جو صارفین کے ایک بڑے حصے کو سروس مہیا کرے گا اور ان کے طریقہ کار میں آسانیاں پیدا کرے گا۔

install suchtv android app on google app store