سعودی عرب کا منفرد اقامہ حاصل کرنے کی شرائط کیا ہیں؟

سعودی عرب غیر معمولی قابلیت کے حامل افراد کو منفرد اقامہ جاری کر رہا ہے فائل فوٹو سعودی عرب غیر معمولی قابلیت کے حامل افراد کو منفرد اقامہ جاری کر رہا ہے

سعودی عرب غیر معمولی قابلیت کے حامل افراد کو منفرد اقامہ جاری کر رہا ہے مگر یہ اقامہ حاصل کرنے کے لیے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطبق سعودی عرب نے دنیا بھر کے غیر معمولی قابلیت کے حامل افراد کو مملکت آنے پر منفرد اقامہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے لیے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منفرد اقامہ جاری کرنے کا مقصد دنیا بھر کے ممتاز سائنسدانوں، اسکالرز اور منیجمنٹ کے ماہرین کو سعودیہ کی جانب متوجہ کرنا اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے تا کہ اس سے مملکت کے شہری بھی فیضیاب ہو سکیں

جن افراد کو یہ منفرد اقامہ دیا جا سکتا ہے انہیں درج ذیل 16 شعبہ جات میں غیر معمولی مہارت کا حامل ہونا ہوگا۔

ان شعبوں میں ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اسپیس اینڈ ڈیفنس، فنانشل سروسز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر اینڈ لائف سائنسز، ٹور ازم انفرا اسٹرکچر، لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ، میٹلز اینڈ مائننگ، انرجی اینڈ سرکلر اکانومی، ریسرچ اینڈ انویشن انرجی شامل ہیں

اس کے علاوہ ریسرچ اینڈ انویشن انوائرمنٹ واٹر اینڈ ایگریکلچر، ریسرچ اینڈ انوویشن اسپیس اینڈ ایوی ایشن، ٹیکنالوجیز ان فوڈ اینڈ ایگریکلچرل، ریسرچ اینڈ انوویشن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ریسرچ اینڈ انوویشن اربن ٹرانسفورمیشن اینڈ لاجسٹک، ریسرچ اینڈ انوویشن ہیلتھ اور ریسرچ اینڈ انوویشن میٹریلز اینڈ پروڈکشن کے شعبے بھی اس میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store