کویت کا ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کیخلاف بڑا اعلان

کویت سٹی فائل فوٹو کویت سٹی

کویت نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

کویت کی وزارت داخلہ کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ گرفتار ہوئے تو انھیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کے انڈر سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل سلیم النواف نے واضح کیا کہ نہ صرف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں بلکہ ان کے اسپانسپرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان غیر ملکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے جو اپنے وزٹ ویزے کی ایک ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریاست میں مقیم ہیں، اور انھیں ایک ہفتے کی مہلت بھی دے دی گئی ہے، اگر وہ اس دوران جرمانے کی رقم کی ادائیگی اور دیگر شرائط پر عمل نہیں کریں گے، تو نہ صرف انھیں بلکہ ان کے اسپانسر کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو 17 مارچ سے 17 جون تک کی مہلت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی مہلت کے پہلے دن 652 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر درخواس

install suchtv android app on google app store