کویت نے 7 قومیتوں کے باشندوں کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرانے اور فیملی میں شامل ہونے کا دروازہ کھول دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کچھ قومیتوں کو درخواست جمع کرانے سے پہلے وزیرے سے استثنیٰ اور پیشگی سکیورٹی منظوری کی ضرورت تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے تمام گورنریٹس میں رہائشی امور کے تمام محکمے ان قومیتوں سے فیملی وزٹ ویزا کی درخواستیں وصول کریں جن کو پیشگی استثنیٰ کی ضرورت تھی، ان قومیتوں میں افغانی، عراقی، ایرانی،شامی، یمنی، پاکستانی اور سوڈانی شہری شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ شخص کی درخواست سول کارڈ پر موجود اپنے رہائشی پتے کے مطابق ہونا لازمی ہوگی، جبکہ ویزا جاری ہونے سے پہلے باقاعدہ سیکیورٹی کی منظوری حاصل کئے بغیر دیگر قومیتوں کے لین دین کی طرح معمول کے مطابق ہی ان 7 قومیتوں کا بھی لین دین ہو گا۔
مملکت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب وزیر الیوسف نے معیشت کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر الیوسف کا کہنا تھا کہ ہم کویت کو کھولنا چاہتے ہیں اور دنیا کو اس کی خوبصورتی اور ثقافت سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر الیوسف نے کہا کہ ہمارے پاس 4 یا 5 مہینے ہوتے ہیں جو آنے والے سیاحوں کے لئے انتہائی موزوں ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں کویت میں کسی کے داخلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔