کویتی وزٹ ویزے سے متعلق بڑی خبر آگئی

کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے لیے مختلف زمروں کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کردیا ہے فائل فوٹو کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے لیے مختلف زمروں کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کردیا ہے

کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے کویت کے لیے مختلف زمروں کے وزٹ ویزوں کو دوبارہ متعارف کرانے کے امکان پر غور شروع کردیا ہے، ان میں کمرشل، سیاحتی اور فیملی وزٹ ویزا شامل ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ غور و فکر شیخ فہد الیوسف، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور قائم مقام وزیر داخلہ کی طرف سے تازہ ترین شرائط اور ضوابط کے ساتھ فیملی / ڈیپنڈنٹ ویزا کو دوبارہ کھولنے کے لیے کیے گئے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کی سربراہی عزت مآب شیخ محمد الصباح کر رہے ہیں، تاکہ کویت کی سیاحت کو بحال کیا جا سکے، جو کئی سالوں سے روکے ہوئے ہے۔ جبکہ یہ اقدام نئی حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔

اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کوشاں، نئی انتظامیہ ملک کے اندر کاروباری کارروائیوں کو متحرک کرنے کے لئے اقدامات میں مصروف عمل ہے، متنوع شعبوں میں فائدہ مند اثرات کا اندازہ لگارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ وزٹ ویزوں کو دوبارہ کھولنے کو مخصوص رہنما خطوط اور شرائط پر پوری توجہ کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔

یہ اقدامات مختلف سماجی، سیکورٹی اور دیگر جہتوں پر غور کریں گے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان وزٹ ویزوں کے اجراء سے رہائشی اجازت ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو۔

وزارت داخلہ کی آن لائن خاطر خواہ پیشرفت اور ڈیجیٹل آپریشنز کی طرف تبدیلی سے کنٹرول کے اقدامات میں اضافہ متوقع ہے، اس بات کی ضمانت ہے کہ ملک میں زائرین ملکی قوانین کی پابندی کریں۔

install suchtv android app on google app store