کاراباخ جنگ : آرمینیا نے اپنی شکست تسلیم کرلی

کاراباخ  جنگ : آرمینیا نے اپنی شکست تسلیم کرلی فائل فوٹو کاراباخ جنگ : آرمینیا نے اپنی شکست تسلیم کرلی

آذربائیجان متنازع علاقے کاراباخ میں جنگ ختم کرنےکا معاہدہ طے پاگیا اور آرمینیا نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

وزیراعظم آرمینیا نے کہا ہے کہ کاراباخ سےمتعلق معاہدہ ہمارےتکلیف دہ ہے، آئندہ چند روزمیں قوم سے خطاب میں معاہدے کی تفصیلات بتاؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کا فیصلہ زمینی حقائق کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ جنگ ختم کرنے سے پہلے ماہرین سے زمینی حقائق سے متعلق رائے لی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شکست تب تک نہیں ہوتی جب تک شکست کو تسلیم نہ کر لیا جائے۔

خیبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور روس نے معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ ختم کرنے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ آذربائیجان کے بیشتر علاقے پر 1993 سے آرمینیا نے مبینہ قبضہ کیا ہوا ہے۔ سابق ​​سوویت یونین نے 1921 میں رمینیائی علاقہ آذربائیجان کے ساتھ ضم کر دیا تھا۔ 1991 میں سویت یونین کے ٹوٹ جانے کے بعد آرمینیائی علیحدگی پسندوں نے اس پر قبضہ کر لیا۔

آرمینیا ایک مسیحی ریاست ہے جس کا روس کے ساتھ اتحاد ہے لیکن روسی افواج براہ راست اس تنازعے میں شریک نہیں ہیں۔ حالیہ جھڑپوں کے بعد ماسکو نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store