آذربائیجان کی قومی فضائی کمپنی اذل 20ستمبر سے پاکستان کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کرے گی۔ پروازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ لاہور اور کراچی کے لیے چلائی جائیں گی۔
آذربائیجان کے سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق یہ تینوں شہر پاکستان کے اہم تاریخی اور ثقافتی مراکز ہیں جس کی وجہ سے ان کا دورہ کرنا بہت دلچسپ ہے۔
آذربائیجان ایئر لائنز 20 ستمبر سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ باکو سے اسلام آباد کے لیے بدھ اور ہفتہ کو پروازیں اور لاہور کے لیے پیر اور جمعہ کو اور کراچی کے لیے جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شیڈول مسافروں کی آسانی کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ،آذل کی نئی پروازیں آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے، سیاحت، بین الاقوامی نقل و حمل کو فروغ دینے اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیئے شروع کی گئی ہیں۔