وزیراعظم کی آذربائیجانی صدر کے ساتھ روسی زبان میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

وزیراعظم کی آذربائیجانی صدر کے ساتھ روسی زبان میں گفتگو کی ویڈیو وائرل اسکرین گریب وزیراعظم کی آذربائیجانی صدر کے ساتھ روسی زبان میں گفتگو کی ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر سے روسی زبان میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔

صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے میزبان کے ساتھ روسی زبان میں بات چیت کی، جس پروہاں موجود مہمان اور میزبان سب ہی خوشگوار طور پر حیران ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف دورۂ ترکیہ کے دوران ایک عوامی مقام پر ترک شہریوں سے ملے تھے اور وہاں بھی انہوں نے عام افراد کے ساتھ ترک زبان میں بات چیت کی تھی، جس پر ترک شہریوں نے حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ برس کے پی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر آئے ہوئے جرمن سیاحوں کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے جرمن زبان میں بات کی تھی، جس پر شہری اور جرمن مہمان حیران ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store