سعودی عرب بھی امارات اسرائیل ڈیل میں شامل ہوجائے گا: امریکی صدر ٹرمپ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توقع ہے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب بھی امارات اسرائیل ڈیل میں شامل ہونے کی توقع کرتا ہوں۔

گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کا معاہدہ ہوا تھا۔

دونوں ممالک میں سفارت خانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔ معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔

مزید جانئے:'ہم اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں'، اہم اسلامی ملک نے بڑا بیان جاری کریا

ٹرمپ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایف تھرٹی فائیو طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے ، جسے اسرائیل نے لڑائی میں استعمال کیا ہے۔

ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکا ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store