عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 19 ہزار6سو سے تجاوز کرگئیں

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات میں اضافہ ہوریا ہے فائل فوٹو عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات میں اضافہ ہوریا ہے

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد انیس لاکھ چوبیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے اور ایک لاکھ19 ہزار6سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے کیسز ساڑھے پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئے۔ ترانوے مریض چل بسے اور ایک ہزارستانوے صحت یاب ہوئے۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد تئیس ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ چھیاسی ہزارسے زیادہ ہے جب کہ چھتیس ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں مہلک وائرس نے مزید پانچ سوچھیاسٹھ جانیں لے لیں اور مرنے والوں کی تعداد بیس ہزار چار سو پینسٹھ ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ انسٹھ ہزارسے زائد متاثر ہیں

اسپین میں مزید پانچ سو سینتالیس ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد ساڑھے سترہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ایک لاکھ سترہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

فرانس میں کورونا سے ایک روز میں پانچ سوچوہتر افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مجموعی تعداد پندرہ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری لاک ڈاون میں گیارہ مئی تک توسیع کردی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید سات سو سترہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد گیارہ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں کورونا سے صحت یاب ایک سو سولہ افراد میں کورونا وائرس کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ڈاکٹرز تمام افراد میں بیماری کی دوبارہ تشخیص کی وجوہات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store