کورونا وائرس نے 192 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، 14 ہزار 600 سے زائد زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس نے ایک سو بانوے ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے فائل فوٹو کورونا وائرس نے ایک سو بانوے ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے

کورونا وائرس نے (192) ایک سو بانوے ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ اڑتیس ہزار سے تجاوز کر گئی، دنیا بھر میں مرض چودہ ہزار چھ سو سے زائد زندگیاں نگل گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  تین لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے، اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 97 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں 5560، چین میں 3261 اور اسپین میں 1756 ہلاکتیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں 414 ، جرمنی میں 94 ، ایران میں 1685 اورفرانس میں 674 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، اسی طرح جنوبی کوریا میں 104 ، سوئٹزرلینڈ میں 98 ،برطانیہ میں 281 اور نیدرلینڈ میں 179 افراد نے اموات کو گلے لگایا ہے۔

کورونا کے سبب آسٹریا میں 16، بیلجیم میں 75، ناروے میں سات ، سوئیڈن میں 21 اور ڈنمارک میں 13 افراد ہلاک ہوئے، کینیڈا میں 20، پرتگال میں 14، ملائیشیا میں دس، برازیل میں 18 اورآسٹریلیا میں سات ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں 38، ترکی میں 30، اسرائیل اور آئرلینڈ میں چار، پولینڈ میں سات، یونان میں15، انڈونیشیا میں 38، سنگاپورمیں دو، بھارت میں سات، پیرو میں پانچ، بحرین میں دو، فلپائن میں 25، روس میں ایک، میکسیکو میں میں دو، بلغاریہ میں تین اور ارجنٹینا میں چار افراد جان سے گئے۔

install suchtv android app on google app store