یوکرینی ڈرون حملے کے باعث سینٹ پیٹرزبرگ میں الرٹ، روسی صدر کی نیوی ڈے پریڈ منسوخ

یوکرینی ڈرون حملے کے باعث سینٹ پیٹرزبرگ میں الرٹ، روسی صدر کی نیوی ڈے پریڈ منسوخ فائل فوٹو یوکرینی ڈرون حملے کے باعث سینٹ پیٹرزبرگ میں الرٹ، روسی صدر کی نیوی ڈے پریڈ منسوخ

یوکرین کے ڈرون حملے کے باعث روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شرکت کے باوجود نیوی ڈے کی سالانہ پریڈ منسوخ کر دی گئی۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز یوکرینی ڈرونز نے سینٹ پیٹرزبرگ کو نشانہ بنایا، جس کے باعث شہر کا پلکووو ہوائی اڈہ پانچ گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا ہے

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس بات کی تصدیق کی کہ پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں سیکیورٹی وجوہات پر کیا گیا تھا۔روسی صدر پیوٹن اس کے باوجود نیوی کے تاریخی ہیڈکوارٹر پہنچے تھےجہاں انہوں نے مختلف بحری بیڑوں کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو یوکرین کے 291 ڈرون مار گرائے۔ علاقے میں 10 سے زائد ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا، جن کے ملبے سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔ڈرون حملے کے دوران پلکووو ایئرپورٹ بند رہا، 57 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 22 پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔ ایئرپورٹ بعد میں دوبارہ کھول دیا گیا۔

روسی بلاگر الیگزینڈر یوناشیف نے بتایا کہ کریملن ترجمان پیسکوف کی پرواز بھی ڈرون حملے کے باعث دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

واضح رہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں نیوی ڈے کے موقع پر ہر سال ایک شاندار بحری پریڈ منعقد کی جاتی ہے، جس میں جنگی جہاز اور فوجی فلوٹیلا دریائے نیوا سے گزرتے ہیں۔ تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس سال کی پریڈ کو پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store