امریکہ کا دہشت گردانہ حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی شہید

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی فائل فوٹو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی

عراق کے شہر بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے، حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی شہید ہو گئے۔

حملہ امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا، راکٹوں نے ہائی پرو فائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کردی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچی تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔

بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے میں ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9(نو) افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عراقی عہدیداروں اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تمام  پروازیں منسوخ کردی گئیں، ایئرپورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹروں کا فضائی گشت بھی جاری ہے۔ امریکا نے الحشد الشعبی پر گزشتہ دنوں سفارت خانے کے گھیراؤ کا الزام لگایا تھا، الحشد الشعبی کی جانب سے ایک رہنما کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

عراق کی پاپولرموبائلائزیشن فورس نے اعتراف کیا کہ امریکا اور اسرائیل ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی پر حملے میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

چند روز قبل امریکا نے عراق میں فضائی حملہ کر کے مقامی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے 15 اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔

اس حملے کے ردعمل میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی اور سفارت خانے کے بیرونی حصے کو آگ لگا دی تھی۔

امریکا نے سفارت خانے پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران کو امریکی سفارت خانے پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

install suchtv android app on google app store