لندن میں غیر معمولی پذیرائی کے بعد پاکستان سپر لیگ کا میلہ اب نیویارک پہنچ گیا۔
پی ایس ایل کا روڈ شو آج امریکہ کے شہر نیویارک میں سجے گا،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نیویارک پہنچ گئے،امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کارنیویارک روڈ شو میں شریک ہوں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ایس ایل آج بین الاقوامی سطح پر جگمگا رہا ہے،پوری امید ہے کہ لندن کی طرح نیویارک روڈشو بھی کامیاب رہےگا،نیویارک روڈ شو 13 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق چار بجے شیڈول ہے۔