سوڈان میں اقتدار پر لڑائی، سوڈانی فوج کی فائرنگ سے سات افراد مارے گئے

سوڈان میں اقتدار پر لڑائی میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں فائل فوٹو سوڈان میں اقتدار پر لڑائی میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں

سوڈان میں اقتدار پر لڑائی میں مظاہرے پھوٹ پڑے، مشتعل مظاہرین پر سوڈانی فوج کی فائرنگ سے سات افراد مارے گئے۔ ایک سو اسی سے زائد زخمی ہو گئے اور بیسیوں پکڑے بھی گئے۔ 

سوڈان میں اقتدار کی لڑائی خونی جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ سوڈان میں مارشل لا کیخلاف احتجاج پر تشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلنے کے بعد صورت حال اس قدر کشیدہ ہو گئی کہ سوڈانی فوج کو گولی چلانا پڑی، جس کے نتیجے میں سات سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ سیکڑوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

سوڈان میں اپریل میں فوج نے صدرعمرحسن البشیرکا تختہ الٹ کر اقتدار حاصل کیا تھا۔ جس کے بعد سے احتجاج جاری ہے۔ ملین مین مارچ بھی اسی احتجاج کا حصہ تھا۔ واقعے کے بعد راستے بلاک کر دئیے گئے. جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store