سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد پھنسے ہوئے مزید 93 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد قومی ائیرلائن (پی آئی اے) پھنسے مزید 93 پاکستانیوں کو لیکراسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سوڈان سے پاکستانیوں کے مکمل انخلاء تک پی آئی اے کا مشن جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر ساجد توری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی امیر مقام نے پاکستانیوں کا اسلام آباد ائرپورٹ پر استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد توری نے کہا کہ حکومت وآپس آنے والے شہریوں کو گھروں تک جانے کیلئے رقم بھی فراہم کررہی ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ تمام شہریوں کو سوڈان سے نکالا جائے۔ انہوں نے پاکستانیوں کو نکالنے پر پاک ائیر فورس کا بھی شکریہ ادا کیا۔