سوڈان: جنگ بندی میں توسیع کے باوجود جھڑپیں جاری

سوڈان: جنگ بندی میں توسیع کے باوجود جھڑپیں جاری فائل فوٹو سوڈان: جنگ بندی میں توسیع کے باوجود جھڑپیں جاری

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے باوجود اقتدار پر قبضے کے لیے جھڑپیں جاری ہیں۔

عالمی میڈیا روپوٹس کے مطابق فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان گزشتہ روز جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا لیکن اس کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں۔

سوڈان میں 15اپریل سے اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کے سربراہ جنرل حمدتی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے، لڑائی ختم ہونے تک مذاکرات نہیں کریں گے۔

جنرل حمدتی کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کے باوجود بمباری کی جا رہی ہے، ہم سوڈان کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

install suchtv android app on google app store