سوڈان میں جہاز گر کر تباہ، 9 افراد جاں بحق

سوڈان کے ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائل فوٹو سوڈان کے ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان کے ساحلی شہر پورٹ سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج کا کہناہے کہ ایک سویلین طیارہ آج پورٹ سوڈان ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ حادثہ سوڈان میں 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم اور مغربی سوڈان کی ریاستوں میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نیم فوجی گروپ کے درمیان لڑائی کے 100 دن بعد پیش آیا۔

پورٹ سوڈان ملک کے مشرقی ساحل پر واقع ان شہروں میں سے ایک ہے جو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سوڈانی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔

پورٹ سوڈان ہوائی اڈہ ملک میں اب بھی کام کرنے والا واحد ہوائی اڈہ ہے، جو شہر کو انتہائی ضروری غیر ملکی امداد کے لیے ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بنا رہا ہے۔

واضح عالمی اداروں کے رپورٹس کے مطابق سوڈان میں خانہ جنگی سے  کم از کم 3,000 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store