جنگ زدہ افریقی ملک سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے بحفاظت انخلا کا آپریشن کر لیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سوڈان سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کامیابی سے بحفاظت ایک ہزار پاکستانیوں کو سوڈان سے باہر نکال لیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہاں سے ہمارے انخلاء کی کارروائیاں مکمل ہوگئی ہیں۔
By Allah’s grace and tireless efforts of our embassy in Khartoum led by Amb Regi, supported by ?? and ?? and our teams in Jeddah and Islamabad, we have successfully & safely evacuated over 1000 Pakistanis out of Sudan. With this our evacuation operations out of Sudan have ended.
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) May 2, 2023
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل اور خرطوم میں ہمارے سفارتخانے کی کوششوں سے انخلاء ممکن ہوا۔ اس انخلاء میں سعودی عرب اور چین سمیت جدہ اور اسلام آباد میں ہماری ٹیموں کا بھرپور تعاون رہا اور آخری پاکستانی کی بحفاظت واپسی تک جدہ کے راستے انخلاء کا عمل جاری رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر اب تک 636 شہری اتر چکے ہیں جنہیں جدہ کے راستے پاک فضائیہ کی پانچ خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا۔ پی آئی اے کی ایک اور پرواز 93 مزید شہریوں کو اسلام آباد لے کر آئی، جس سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 729 ہوگئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت نے دیگر ممالک کے برعکس پہلے عام شہریوں اور پھر سفارتکاروں کو وطن واپس بھیجنے کیلئے انخلاء کی پالیسی بنائی۔