ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ بیروت کے علاقے دحیہ میں اسرائیلی حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا اپنے وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں کررہا۔ باقر قالیباف نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو ہری جھنڈی دے کر آپ مراعات حاصل نہیں کر سکتے، بیڈ اور گڈ پولیس کا کھیل پرانا ہوچکا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ بیروت میں صیہونیوں کی دراندازی نے ایک بار پھر ظاہر کر دیا ہے کہ امریکہ یا تو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی قوت ارادی کا فقدان ہے یا پھر ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
باقر قالیباف نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو ہری جھنڈی دے کر آپ مراعات حاصل نہیں کر سکتے، بیڈ اور گڈ پولیس کا کھیل پرانا ہوچکا ہے۔