امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط، تہران کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا

امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تہران کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ فائل فوٹو امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تہران کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان زیرِ غور مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر ایران کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا اور معاملہ مختلف سطحوں پر جائزے کے مرحلے میں ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ذمہ دار ادارے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تمام پہلوؤں کا محتاط انداز میں تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام معاملات واضح ہو سکیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق مذاکراتی ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تہران کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے سیاسی، قانونی اور تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ ماہرین اور متعلقہ فیصلہ ساز اداروں کی سطح پر جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام اس معاہدے کے ممکنہ اثرات، قومی مفادات اور قانونی تقاضوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ذمہ دار ادارے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے تمام پہلوؤں کا محتاط انداز میں تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل تمام معاملات واضح ہو سکیں۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اب تک کسی حتمی منظوری یا دستخط کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

مبصرین کے مطابق تہران کی جانب سے محتاط رویہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران کسی بھی ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل اس کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لینا چاہتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store