خلیجی ممالک اپنی سرزمین ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کواستعمال نہ کرنے دیں: ایران

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی فائل فوٹو ایران وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی جارحانہ کارروائیوں پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اپنے دفاع کے فطری حق کےاستعمال میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، اپنےدفاع میں حملوں کےمنبع،حملوں میں استعمال ہونےوالےاڈوں،لاجسٹک مراکزکو بھی نشانہ بناسکتےہیں۔

ایران وزارت خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین ایران کےخلاف امریکا اور اسرائیل کواستعمال نہ کرنےدیں، یہ خلیجی ممالک کی قانونی،اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ایران وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین یا تنصیبات ایران کےخلاف حملوں کی منصوبہ بندی، تنظیم، عملدرآمد یا معاونت کیلئے استعمال نہ کرنےدیں۔

install suchtv android app on google app store