رواں ماہ صدر ٹرمپ کی دولت میں کتنی کمی ہوئی؟ رپورٹ سامنے آ گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی دولت میں 1.1 بلین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی جریدے فوربز کے مطابق ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے شیئرز کی شدید گراوٹ اس کمی کی بنیادی وجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس ستمبر میں ٹرمپ کی مجموعی دولت 7.3 بلین ڈالر تھی، جو اب کم ہو کر 6.2 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے شیئرز مسلسل گراوٹ کے بعد 10.18 ڈالر تک نیچے آگئے۔

مزید یہ کہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی ٹرمپ کی دولت میں کمی کا سبب بنایا، کیونکہ ٹرمپ فیملی کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کرپٹو اثاثوں میں موجود ہے۔

فوربز کے مطابق گزشتہ سال سے رواں برس ستمبر تک ٹرمپ کی دولت میں 3 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد وہ فوربز کی امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201ویں نمبر پر پہنچ گئے تھے۔

دولت میں وہ اضافہ زیادہ تر ان کی کرپٹو سرمایہ کاری کی وجہ سے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store