کینیڈا کے وزیرِاعظم نے اینٹی ٹیرر اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سیاسی اشتہار پر معافی مانگی ہے فائل فوٹو کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سیاسی اشتہار پر معافی مانگی ہے

کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک سیاسی اشتہار پر معافی مانگی ہے جو ٹیکسز کے خلاف تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈوگ فورڈ کو بھی ہدایت دی کہ وہ یہ اشتہار نشر نہ کریں۔

ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد جنوبی کوریا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم کارنی نے بتایا کہ انہوں نے یہ معافی صدر ٹرمپ سے نجی طور پر ایک ڈنر کے دوران مانگی، جس کی میزبانی جنوبی کوریا کے صدر نے کی تھی۔

کارنی نے تصدیق کی کہ انہوں نے اشتہار نشر ہونے سے پہلے ہی دیکھ لیا تھا اور اس کے مندرجات سے اختلاف رکھتے تھے۔

اس اشتہار میں سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ “ٹیرف تجارتی جنگوں اور معاشی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔”

اشتہار کے بعد صدر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کینیڈین مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا اور دوطرفہ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے۔

وزیرِاعظم کارنی نے مزید بتایا کہ وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران تعلقات بہتر بنانے اور کینیڈا کا امریکا پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’یہ عمل فوری نہیں ہوگا، لیکن ہم اس سمت میں تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ یہ اشتہار اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈوگ فورڈ کی ہدایت پر تیار کیا گیا تھا۔ فورڈ ایک قدامت پسند سیاستدان ہیں جن کا اندازِ سیاست اکثر صدر ٹرمپ سے ملایا جاتا ہے۔

اشتہار میں ریگن کے ایک بیان کا حوالہ دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ٹیرف تجارتی جنگوں اور معاشی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔‘‘

مارک کارنی نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی گفتگو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی، اور انہوں نے اس دوران غیر ملکی مداخلت جیسے حساس معاملات پر بھی بات کی۔

کینیڈا کے چین کے ساتھ تعلقات مغربی ممالک میں سب سے زیادہ کشیدہ رہے ہیں، تاہم اب دونوں ممالک ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، حالانکہ شی اور ٹرمپ نے جمعرات کے روز کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store