طالبان حکومت نے افغان تاجروں کو پاکستان سے تجارت بند کرنے کا حکم دے دیا

طالبان حکومت نے افغان تاجروں کو پاکستان سے تجارت بند کرنے کا حکم دے دیا فائل فوٹو طالبان حکومت نے افغان تاجروں کو پاکستان سے تجارت بند کرنے کا حکم دے دیا

 افغان نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو کہا ہے کہ وہ تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کر دیں۔ اور انہیں متبادل تجارتی راستے اختیار کرنے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ جو افغان تاجر پاکستان کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا۔ حکومت اس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی۔ اور ہی ان کی درخواستوں کو سنا جائے گا۔ ملا عبدالغنی برادر نے پاکستان سے درآمد شدہ ادویات کے معیار کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادویات کے درآمد کنندگان کو 3 ماہ کی مہلت ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنی تجارت بند کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اب درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل راستوں تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔ اور خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ افغان نائب وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اگر پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے دوبارہ کھولنا چاہتا ہے۔ تو اسے ضمانت دینا ہو گی کہ یہ راستے مستقبل میں کبھی بند نہیں ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store