امریکا نے فرانسیسی صدر کے اعلان کی مخالفت کر دی

امریکا نے فرانسیسی صدر کے اعلان کی مخالفت کر دی۔ فائل فوٹو امریکا نے فرانسیسی صدر کے اعلان کی مخالفت کر دی۔

امریکا نے فرانسیسی صدر کے اعلان کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ لاپرواہی پر مبنی فیصلہ صرف حماس کے پراپیگنڈے کو تقویت دے گا اور اس سے امن کو دھچکا لگے گا۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم صدر میکرون کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں ایک فلسطینی ریاست اسرائیل کو ختم کرنے کے لیے لانچ پیڈ ہوگی نہ کہ اس کے ساتھ امن سے رہنے کے لیے۔

اس وقت فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک میں سے ایک سو چالیس سے زائد تسلیم کرتے ہیں لیکن اسرائیل کے سب سے بڑے حامی امریکہ اور برطانیہ سمیت اس کے اتحادیوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store