امریکی وائٹ ہاؤس رہنماؤں کا امریکی میڈیا رپورٹنگ پر شدید رد عمل

وائٹ ہاؤس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹ کو تسلیم تو کرلیا تاہم ان رپورٹس کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ فائل فوٹو وائٹ ہاؤس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹ کو تسلیم تو کرلیا تاہم ان رپورٹس کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

وائٹ ہاؤس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ابتدائی انٹیلی جنس رپورٹ کو تسلیم تو کرلیا تاہم ان رپورٹس کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز ’ٹاپ سیکریٹ‘ تھیں اور انہیں جان بوجھ کر خفیہ طریقے سے میڈیا تک پہنچایا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے ایک نامعلوم اور نچلے درجے کے ناکام فرد نے اس رپورٹ کو سی این این کو لیک کیا۔

کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اس مبینہ جائزے کا افشا ہونا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

مزید کہا ’اس عمل کے ذریعے ان بہادر پائلٹس کی قربانیوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے جنہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کا ایک شاندار مشن مکمل کیا۔

امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی، مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے افشا کو غداری قرار دیدیا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جو بھی اس کے پیچھے ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں، لہٰذا یہ کہنا کہ ہم نے ہدف حاصل نہیں کیا، سراسر بے بنیاد ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے ایران سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں، پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہےکہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کر دیا۔

بمباری کو تباہ کن نہ کہنے والے صدر ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف ہیں۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کامزید کہنا تھا کہ ہم نے جوہری تنصیبات کی تباہی کو دیکھا ہے۔

ہمارے میزائلوں نے ہر ہدف کو درست نشانہ بنایا اورمشن کامیاب رہا، بمبوں کا اثر اب بھی ایران میں ملبے کے پہاڑ تلے دفن ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا کہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کوکم کیا ہے،ایران پرحملوں سے چھوٹے مقاصد کوپوارا کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store