امریکی تاریخی کاسب سےطویل حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا، شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی وفاقی محکمے مفلوج رہے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ اور کانگریس سے منظور شدہ بل پر دستخط کرتے ہوئے ملک کی تاریخ کے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا باضابطہ خاتمہ کر دیا۔ 43 روز تک جاری رہنے والے اس شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی وفاقی محکمے مفلوج رہے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ شٹ ڈاؤن کے باوجود امریکی معیشت مستحکم رہی، اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اسٹاک کی قیمتوں میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے ڈیموکریٹ ارکان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شٹ ڈاؤن کے خاتمے میں جن اراکین نے تعاون کیا، وہ قابلِ تحسین ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ آئندہ کسی کو دوبارہ شٹ ڈاؤن کی کوشش نہیں کرنے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کو صحت، امن و امان اور مہنگائی میں کمی کے واضح اثرات نظر آئیں گے، جب کہ کم تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں رعایتوں پر کام جاری ہے۔