سیاحوں کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

فہرست کے مطابق کینیڈا کو سیاحوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک کا اعزاز مل گیا فائل فوٹو فہرست کے مطابق کینیڈا کو سیاحوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک کا اعزاز مل گیا

کیا آپ سیاحت کرنے کے شوقین ہیں؟ تو پھر یقیناً یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سیاحت کے لیے دنیا کے کون سے ممالک محفوظ ترین ہیں جہاں آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریول انشورنس کمپنی ’برکشر ہیتھاوے ٹریول پروٹیکشن‘ کی جانب سے سیاحوں کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی رواں سال کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

مذکورہ فہرست کے مطابق کینیڈا کو سیاحوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک کا اعزاز مل گیا جبکہ سوئٹزر لینڈ کو دوسرے اور ناروے کو تیسرے نمبر پر سیاحت کیلئے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

فہرست میں چوتھے نمبر پر آئرلینڈ، پانچویں نمبر پر نیدرلینڈز، چھٹے نمبر پر برطانیہ، ساتویں نمبر پر پرتگال، آٹھویں نمبر پر ڈنمارک، نویں نمبر پر آئس لینڈ، دسویں نمبر پر آسٹریلیا، گیارہویں نمبر پر نیوزی لینڈ، بارہویں نمبر پر جاپان، تیرہویں نمبر پر فرانس، چودھویں نمبر پر اسپین اور پندرہویں نمبر پر برازیل کو سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

کینیڈا
کینیڈا اس سال مسافروں کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست ہے، اس کی اہم وجہ جرائم کیخلاف سخت قوانین کا نفاذ اور بہترین سیاسی استحکام بتایا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہ ملک چھٹے نمبر پر تھا۔

سوئٹزرلینڈ
سوئٹزر لینڈ نے سیر محفوظ ترین ممالک میں دوسرا مقام حاصل کیا، یہ ملک اپنی سیکیورٹی صورتحال اور جرائم کی شرح میں نمایاں کمی کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کے علاوہ اپنے اعلیٰ معیار زندگی اور خوبصورت فطری مناظر کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں کی جھیل جنیوا اور جھیل زیورخ سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔

ناروے
رقص کرنے والی روشنیوں کے خوبصورت نظاروں سے مزین ناروے نے فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا، ناروے بھی جرائم کی شرح، دہشت گردی کی سرگرمیوں اور پرتشدد مظاہروں کے حوالے سے بھی محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے، ناروے کا دارالحکومت اوسلو بھی ملک کا محفوظ ترین علاقہ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store