کالام میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

کالام میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق فائل فوٹو کالام میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

سوات کی وادی کالام میں سیاحوں کی وین کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کالام میں پشمال کے مقام پر سیاحوں کی وین کو حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی افراد اور پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو کالام اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے جو سیر کے لیے آئے تھے کہ واپسی پرحادثے کا شکار ہوئے۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

install suchtv android app on google app store