مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

مری فائل فوٹو مری

سی ٹی او راولپنڈی نے شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔

سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہا کہ برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں۔

ٹریفک ایڈوائزی میں کہا گیا ہے سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔

سی ٹی او نے سیاحوں کو برفباری کے دوران روڈ پر کھڑے ہو کر سلفیاں لینے سے بھی منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیاح برفباری کے دوران مری میں رات کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے باعث مری ایکسپریس وے سمیت کئی شاہراہوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں، مری کی سیر کو جانے والے کئی خاندان بچوں سمیت گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر برف باری سے پھسلن اور ٹریفک جام سے سیاح انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔

گزشتہ کئی گھنٹوں سے سیاح اور راولپنڈی سے مظفر آباد جانے والی کوسٹر بھی برف باری کے باعث ڈنہ ایکسپریس وے پر پھنسے ہوئے ہیں، کوسٹر میں بچے اور خواتین بھی موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store