عبدالفتح السیسی تیسری مرتب مصر کے صدر منتخب ہو گئے

عبدالفتح السیسی تیسری مرتب مصر کے صدر منتخب ہو گئے فائل فوٹو عبدالفتح السیسی تیسری مرتب مصر کے صدر منتخب ہو گئے

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی انتخابات میں ایک مرتبہ بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے لگاتار تیسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

پیر کو الیکشن کمیشن نے سیسی کی انتخابات میں فتح کا اعلان کیا جہاں انہوں نے الیکشن میں 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے اور لگاتار تیسری مرتبہ 6سال کے لیے ملک کے صدر بن گئے۔

اس الیکشن کے دوران مصری صدر کے 58ارب ڈالر سے بنائے جا رہے نئے دارالحکومت کو خاص طور پر سراہا جا رہا ہے جہاں اس شہر کو قاہرہ کے مشرق میں بنانے کا سلسلہ جاری ہے جس کے بارے میں سیسی کا کہنا ہے کہ اس سے ملک کے نئے جمہوریہ کی پیدائش عمل میں آئے گی۔

مصر کے صدارتی انتخابات 10 سے 12دسمبر تک جاری رہے جس میں سیسی کے مدمقابل تین غیرمعروف امیدوار کھڑے ہوئے جنہیں توقعات کے عین مطابق بدترین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مصر کی نیشنل الیکشن اتھارٹی کے سربراہ ہاضم بداوے نے کہا کہ انتخابات میں 66.8فیصد افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ 3کروڑ 97 لاکھ لوگوں نے عبدالفتح السیسی کے حق میں ووٹ دیا۔

دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار اور ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار ہاضم عمر کو کُل 4.5 فیصد ووٹ ملے۔

اب سیسی تیسری مرتبہ صدارت کے منصب پر فائز ہوئے ہیں اور ان کی صدارت کی نئے مدت کا آغاز اپریل سے ہو گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سیسی کی کامیابی خلاف توقع نہیں حالانکہ ان کے دور میں مصر کو تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا جبکہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بھی سرحد پر بے انتہا تناؤ ہے اور بڑی تعداد میں مہاجرین کے آنے سے مصر پر دباؤ پڑنے کا اندیشہ ہے۔

ملک کی کرنسی شدید گراوٹ کا شکار ہے اور سالانہ مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے خصوصاً نوکری پیشہ افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

install suchtv android app on google app store