امریکی وزیر خارجہ کا مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مصر اور اردن کے رہنماؤں سے ملاقاتیں، اسرائیل فلسطین معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے بعد انٹونی بلنکن مصر پہنچے جہاں انہوں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر مصری صدر نے غزہ کی سویلین آبادی پر اسرائیلی بمباری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دفاع سے کافی آگے بڑھ چکا ہے اب وہ اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔

مصری صدر سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اردن پہنچے جہاں انہوں نے اردن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی، وہ دوبارہ اسرائیل کا دورہ بھی کریں گے۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی وقار، تحفظ اور سلامتی کے حقدار ہیں، اسرائیل کو شہریوں کیلئے خوراک، پانی اور تحفظ کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں ایران کے براہ راست ملوث ہونے کا امکان نظر انداز نہیں کر سکتے۔

install suchtv android app on google app store