ملائیشیا نے 2 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی

ملائیشیا نے چینی اور بھارتی شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ فائل فوٹو ملائیشیا نے چینی اور بھارتی شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ملائیشیا نے دو ممالک کے شہریوں کو بڑی سہولت دیدی۔ ملائیشیا کی جانب سے چینی اور بھارتی شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم انور ابراہیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملائیشیا یکم دسمبر سے ملک کا دورہ کرنے والے چین اور ہندوستان کے شہریوں کے لیے داخلے کے لئے ویزا کی شرائط ختم کرنے جارہا ہے۔

پتراجایا میں اپنی پیپلز جسٹس پارٹی کی سالانہ کانگریس میں ایک تقریر میں ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی اور ہندوستانی شہری 30 دن تک ویزا کے بغیر ملک میں قیام کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیکیورٹی اسکریننگ سے مشروط ہوگا۔

ملائیشیا اقتصادی ترقی کو سہارا دینے کے لیے اضافی سیاحوں کی آمد کی توقع کررہا ہے، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے داخلے کی حوصلہ افزائی کے لیے اگلے سال ویزا کی سہولیات کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل چین کی جانب سے ایک اہم اقدام کے طور پر 6 ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ سامنے آیا تھا، مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے چھ ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store