ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ویزہ جعل سازی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے فائل فوٹو ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے پاکستان واپس آنے والے 10 مسافروں کو ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ویزوں کی جعلسازی میں ملوث ملزمان دبئی سے کراچی ائیر پورٹ پہنچے تھے، ان ملزمان میں عاشر رضا، حسنین اشرف، اویس اللہ، مستنصر اقبال، امیر حمزہ، ذیشان اعظم، بلال حسن، فیضان حسن، ارسلان افضل اور علی حمزہ شامل ہیں جب کہ ملزمان کا تعلق حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین سے ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، ویزوں پر ہولوگرام، واٹرمارک اور دیگر خصوصیات آویزاں نہیں تھیں جب کہ ملزمان کے ویزوں پر لگی مہریں بھی ٹمپرڈ شدہ تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان زیارت کے ویزوں پر ایران گئے تھے اور انہوں نے ایجنٹ سے 2 لاکھ فی کس کے عوض مذکورہ عراق کے ویزے حاصل کیے۔

install suchtv android app on google app store