چین نے چھ ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

چین نے چھ ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی فائل فوٹو چین نے چھ ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی

چین نے دنیا کے چھ ممالک کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

عالمی خبر رسان ادارے کے مطابق چین کی جانب سے عارضی طور پر چھ ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال یکم دسمبر سے آئندہ سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اِن ممالک کے شہری کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے اور 15 روز تک قیام کر سکیں گے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمے کے بعد چین نے سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کررہا ہے، جن کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ چین گذشتہ کئی برسوں سے یورپ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store