ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ویزا کے نام پر اربوں روپے لوٹنے والا گروہ گرفتار

ویزا کے نام پر اربوں روپے لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا فائل فوٹو ویزا کے نام پر اربوں روپے لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے ویزا کے نام پر اربوں روپے ہتھیانے والا بدنام زمانہ گروہ نیٹ ورک پکڑ لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ملک بلال، عمیر کاظمی، صدام حسین اور خاتون شامل ہیں۔

ملزمان نے بیرون ملک میں ملازمت کےنام پر شہریوں سے اربوں روپے لیے اور ملزمان کیخلاف ملک بھر میں سیکڑوں انکوائریاں اور مقدمات درج تھے۔

گینگ کے خلاف ایف آئی اے، وفاق اور چاروں صوبوں میں مقدمات درج تھے۔ ملزمان کے خلاف انکوائریاں اور مقدمات گزشتہ 2 سالوں میں درج ہوئے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرین سے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بھی رقوم وصول کیں، ملزمان سوشل میڈیا پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹتے تھے ملزمان غیر قانونی ایجنسی کے نام پر شہریوں سے پیسے لے رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store