ادب کا نوبل انعام ناروے کے ادیب جون فوسے نے حاصل کر لیا

جون فوسے فائل فوٹو جون فوسے

سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے سال 2023 کا ادب کا نوبل انعام ناروے کے ادیب جون فوسے کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ادب کے نوبیل انعام کے فاتح کا فیصلہ 18 رکنی سوئیڈش اکیڈمی کرتی ہے اور عموماً اس مقصد کے لیے کسی مصنف کے زندگی بھر کے کام مدنظر رکھا جاتا ہے۔

نوبیل کمیٹی کے مطابق 64 سالہ ادیب جون فوسے نے اپنے تخلیقی کام کے ذریعے ان موضوعات پر آواز بلند کی جن پر بات نہیں کی جاتی۔

انہوں نے متعدد ڈرامے، ناول، شاعری کے مجموعے، مضامین اور بچوں کی کتابیں تحریر کیں اور غیرملکی زبان کی کتابوں کو ایک مقامی زبان unsayable میں ترجمہ کیا۔

نوبیل انعام ملنے کے اعلان پر جون فوسے نے کہا کہ اس اعزاز پر وہ جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ کسی حد تک خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ نوبیل انعام کے ساتھ انہیں 9 لاکھ 15 ہزار ڈالرز کا نقد انعام بھی ملے گا۔

جون فوسے کا پہلا ناول Raudt, svart تھا جو 1983 میں شائع ہوا۔ ان کا پہلا ڈرامہ Og aldri skal vi skiljast تھا جو 1994 میں پیش کیا گیا اور انہیں اب دنیا کے عظیم ترین پلے رائٹرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 1901 سے 2023 کے دوران 120 مصنفین کو ادب کے نوبیل انعام سے نوازا جا چکا ہے اور اسے ادب کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز بھی مانا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store