پاکستان اور ناروے کا مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور ناروے کا مختلف شعبوں میں تعاون مستحکم رکھنے پر اتفاق فائل فوٹو

پاکستان اورناروے نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی اوردوسرے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے اورہمہ جہت بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق رائے نیویارک میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اورناروے کے وزیرخارجہ Anniken Huitfeldt کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔

انہوں نے پاکستان اوریورپین فری ٹریڈایسوسی ایشن کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کو جلدحتمی شکل دینے کی اہمیت پرزوردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی کہ ناروے کی مزید کمپنیاں پاکستان کی پرکشش سرمایہ کاری پالیسی سے استفادہ کریں گی۔ انہوں نے پاکستانیوں کیلئے قانونی طریقے سے ترک وطن بڑھانے کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل پر بھی زور دیا۔

install suchtv android app on google app store