2023: فزکس کا نوبل پرائز 3 یورپی سائنسدانوں کے نام

  • اپ ڈیٹ:
طبیعات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدان فائل فوٹو طبیعات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنسدان

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2023 کے طبعیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔نوبل پرائز طبیعات دانوں کو سپلٹ سیکنڈ کے دوران ایٹموں میں الیکٹرون کو دیکھنے پردیا گیا۔

اس سال طبعیات کا نوبل انعام ایٹو سیکنڈ پلسز آف لائٹ پر تحقیق کرنے والے پیئری ایگوسٹنی (اوہائیو یونیورسٹی، امریکا)، فیرینگ کروز (میکس پلینک انسٹیٹیوٹ، جرمنی) اور این ایلہوئیلر (لُند یونیورسٹی سوئیڈن) کے نام رہا۔

ایٹو سیکنڈ فزکس طبعیات کا ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سائنس دان وقت کے انتہائی چھوٹے پیمانے پر انتہائی چھوٹے ذرات کو دیکھتے ہیں۔ ایٹو سیکنڈ ایک نینو سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ ہوتا ہے۔

نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں نے ایسے تجربات وضع کیے جو انتہائی تیز لیزر ارتعاش پیدا کر سکتے ہیں اور دنیا کو انتہائی چھوٹے پیمانے پر پرکھنے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ جبکہ طبعیات سمیت دیگر سائنسی شعبوں میں بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو 10 لاکھ امریکی ڈالر کی بھی رقم دی جائے گی۔

ٹیم میں شامل این ایلہوئیلر تاریخ کی پانچویں خاتون ہیں جن کو طبعیات میں نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل 221 ایوارڈ یافتہ خواتین میں 1903 میں میری کیوری، 1963 میں ماریہ جیوپرٹ مایر، 2018 میں ڈونا اسٹرک لینڈ اور 2020 میں اینڈریا گھیز نے طبعیات میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store