تائیوان میں سمندری طوفان "کوئینو" نے تباہی مچادی، 200 سے زائد افراد زخمی

تائیوان میں سمندری طوفان "کوئینو" نے تباہی مچادی فائل فوٹو تائیوان میں سمندری طوفان "کوئینو" نے تباہی مچادی

سمندری طوفان کوئینو کے باعث تائیوان کے جنوبی حصے میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کی 2 مقامی ایئر لائنز نے اپنی زیادہ تر پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ طوفان آج صبح 4 کیٹگری کی شدت سے جزیرہ نما ہینگ چن سے ٹکرایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق طوفان نے آبنائے تائیوان سے گزر کر اب چین کا رخ کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store