لیبیا میں تباہ کن سمندری طوفان سے اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی

لیبیا میں تباہ کن سمندری طوفان فائل فوٹو لیبیا میں تباہ کن سمندری طوفان

سمندری طوفان نے لیبیا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 6 ہزار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں اموات ہونے کے ساتھ سیلابی ریلوں میں 10 ہزار افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حکام کا کہنا ہے درنہ شہر کی متعدد کالونیاں صفحۂ ہستی سے مٹ گئیں، درنہ اور قریبی علاقوں میں زیادہ تباہی ڈیم ٹوٹنے سے ہوئی۔

لیبیا کے وزیر داخلہ عصام ابوزریبہ نے بتایا کہ سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث حکومت نے بین الاقوامی اور مقامی ایجنسیوں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

سمندری طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store