غانم المفتاح کا ہاتھوں سے چل کر خانہ کعبہ کے طواف کی ویڈیو وائرل

غانم المفتاح اسکرین گریب غانم المفتاح

فیفا ورلڈ کپ میں بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے قطر کے معزور شہری غانم محمد المفتاح نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

قطری شہری غانم محمد المفتاح جو معذوری کے باعث دھڑ کے نچلے حصے سے محروم ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں چاہنے والے موجود ہیں۔

غانم محمد المفتاح نے عمرے کے دوران قرآن پاک کی آیت کی تلاوت بھی کی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ”اللہ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ”۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر 18 سالہ غانم المفتاح نے افتتاحی تقریب میں امریکی فنکار مورگن فری مین کے ساتھ ایک مثالی مکالمہ پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر میری ٹانگیں نہیں تو کیا ہوا، میرے رب نے مجھے مضبوط ہاتھ عطا کیے ہیں جو میری ٹانگوں کا متبادل ہیں اور میں انہی ہاتھوں کے سہارے اللہ کے گھر کا طواف کروں گا۔

install suchtv android app on google app store