بنگلادیش نے یو اے ای کو ہرا کر انڈر19 ایشیاکپ فائنل جیت لیا

بنگلادیش نے یو اے ای کو ہرا کر انڈر19 ایشیاکپ فائنل جیت لیا فائل فوٹو بنگلادیش نے یو اے ای کو ہرا کر انڈر19 ایشیاکپ فائنل جیت لیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 کپ بنگلادیش نے پہلی بار اپنے نام کرلیا، دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش انڈر19 ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 195 رنز سے ہرادیا۔

بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور یو اے ای کے لیے 283 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

بنگلادیشی ٹیم کی طرف سے عاشق الرحمان نے 129 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے ایک چھکا اور 12 چوکے لگائے۔

انکے علاوہ رضوان نے 60 اور عارف الاسلام نے 50 رنز کی باری کھیلی، ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 25 اوورز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے سنچری میکر عاشق الرحمان کو مین آف دی میچ اور ایونٹ کے دوران 378 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔

install suchtv android app on google app store