ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو 87 رنز سے شکست دے دی

  • اپ ڈیٹ:
نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا فائل فوٹو نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 229 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ڈچ ٹیم کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 68 رن بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ویزلی بریسی نے 41 اور سائیبرانڈ نے 35 رن بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، شریف الاسلام ، مہدی حسن اور تسکین احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ اس ورلڈکپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ پانچ میچ کھیل کر ایک ایک میچ ہی جیت سکی ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش آٹھویں اور نیدر لینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store