سعودی عرب: زائرین کیلئے اہم ہدایات جاری

زائرین فائل فوٹو زائرین

سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تین مقامات پر ڈیرے نہ جمائیں اور نہ ہی انہیں آرام کے لئے استعمال کریں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی کہ یہ پابندی زائرین کی سلامتی، نظام کی پابندی اور نماز و زیارت کے لیے آنے والوں کے سکون و اطمینان کیلیے لگائی گئی ہے۔

ایکس اکاؤنٹ پر وزارت نے بیان میں انتباہ کیا مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سونا اور بستر لگانا زائرین کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

وزارت کے مطابق زائرین ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھیں کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سونے یا بستر لگانے سے دیگر زائرین کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

زائرین کی جانب سے ڈیرے جمانے کے باعث آنے جانے میں رکاوٹ اور رش بڑھتا ہے۔ سلامتی کے تقاضے متاثر ہونے کے ساتھ راستے کا حق معطل ہوتا ہے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا کہ ’وہیل چیئر، ٹریک، راہداریوں اور ایمرجنسی گزر گاہوں میں سونے اور آرام کرنے سے گریز کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store