حب: زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے17افراد جاں بحق ہو گئے فوٹو: سوشل میڈیا بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے17افراد جاں بحق ہو گئے

صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا۔

ذرائع کے مطابق حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹھٹہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کےقریب کھائی میں گرا۔

ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایاکہ زائرین کا تعلق ٹھٹہ سے ہے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمی حب کے سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

install suchtv android app on google app store